ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایم ٹی سی دستہ میں ایک ہزار نئی بسیں شامل کرنے کا منصوبہ

بی ایم ٹی سی دستہ میں ایک ہزار نئی بسیں شامل کرنے کا منصوبہ

Wed, 08 Jan 2020 11:07:45    S.O. News Service

بنگلورو،8/جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے 800ایسی پرانی بسوں کی نشاندہی کی ہے جو یا تو گیارہ سال سے زیادہ پرانی ہو گئی ہیں یا پھر 8.5لاکھ کلو میٹر دوڑ چکی ہیں تاکہ ان سواریوں کو دستہ سے خارج کر دیا جائے۔بی ایم ٹی سی افسران کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں چونکہ مزید نئی بسیں دستہ میں شامل کی جانے والی ہیں اور اسی کے ساتھ پرانی اور خستہ حال بسوں کو خارج بھی کر دیا جائے گا، امید ہے کہ راستوں پر بسوں کے خراب ہوجانے کے معاملات میں بھاری کمی واقع ہوگی۔واضح رہے کہ بی ایم ٹی سی اپنے دستہ میں اس سال مزید ایک ہزار بسوں کو شامل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، البتہ اس منصوبہ کا نفاذ دستہ میں ڈیزل کی گاڑیاں شامل کرنے سے متعلق قومی سبز ٹریبونل (این جی ٹی) کے فیصلہ پر منحصر ہوگا۔ اس وقت کارپوریشن کے دستہ میں کل 6,634بسیں موجود ہیں۔بی ایم ٹی سی کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ”آنے والے دنوں میں ہمارا منصوبہ ہے کہ ایک ہزار بسوں کو دستہ میں شامل کیا جائے، البتہ اس کا انحصار مکمل طور پر این جی ٹی کی اجازت پر ہوگا“۔


Share: